ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپیڈ میں کمی؟ میں نے کبھی 150 کی سپیڈ سے گیند کی ہی نہیں، حسن علی کا جواب

Australia vs Pakistan, Boxing Day Test, City42, Melbourne test,
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد رضا: پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے کسی بولر کی اسپیڈ کم ہونے کا تاثر کو غیر حقیقی قرار دیتے ہوئےمسترد کر دیا اور کہا ہے کہ میں نے کبھی 150 کی اسپیڈ سے گیند نہیں کی، افواہوں پر نہیں گیم پر توجہ ہے۔ 

میلبرن میںباکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن آسٹریلیا کی بیٹنگ کے دوران پاکستان کے فاسٹ باؤلروں کی تھوڑی باؤلنگ  سپیڈ کرکٹ شائقین کی تنقید کا نشانہ بن گئی۔ سوشل میڈیا پر دن بھر شائقین نے پاکستانی فاسٹ باؤلروں کی سپیڈ کا تقابل کیا اور بعض باؤلرز کے متعلق یہ تاثر ایک بار پھر ابھر کر سامنے آیا کہ ان کی باألنگ کی سپیڈ اب ماضی کے مقابلہ میں کم ہو گئی ہے۔

حسن علی نے منگل کی شام اپنے کھیل کے متعلق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میلبورن میں سست پچ کے باوجود آسٹریلوی بلے بازوں کو زیادہ اسکور نہ کرنے دینا ہماری کامیابی ہے۔حسن علی کا کہنا تھا کہ ٹیم آسٹریلیا کو کل جلد آؤٹ کر کے یہ میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

آج میلبورن کی تاریخی وکٹ پر باکسنگ ڈے کے خاص الخاص ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی اور دن بھر کے دوران آسٹریلیا کو صرف 187 رنز بنانے کا موقع دیا۔ آسٹریلیا کی تین وکٹیں گریں۔ آج کا کھیل ختم ہوا تو مارنس لیبوشین 120 گیندوں سے 44 رنز بنا کر وکٹ پر تھے۔ ان کے ساتھ  ٹریوس ہیڈ وکٹ پر موجود تھے جنہوں نے 19 گیندوں سے 9 رنز بنائے ہیں۔ آج پہلے دن آؤٹ ہونے والے تین آسٹریلین بیٹرز میں ڈیوڈ وارنر 38 رنز، عثمان خواجہ 42 اور سٹیو سمتھ  26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔  وارنر کی وکٹ سلمان علی آغا نے حاصل کی، عثمان خواجہ کو حسن علی نے واپس بھیجا اور سٹیو سمتھ کو عامر جمال کی بال پر رضوان نے کیچ آؤٹ کیا۔

پاکستان کے باؤلرز میں سب سے زیادہ رنز عامر جمال کو پڑے جنہوں نے 14 اوورز کئے اور 47 رنز بنوائے، شاہین آفریدی نے 20 اوورز میں 63 رنز دیئے اور کوئی وکٹ نہ لے سکے، حسن علی نے 14 اوور کئے اور 28 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی، میر حمزہ نے 15 اووروں میں 27 رنز دیئے لیکن کوئی وکٹ نہ نکال سکے۔ 

آج سوشل میڈیا پر بہت سے کرکٹ شائقین نے شاہین آفریدی، حمزہ اور عامر جمال کے ساتھ حسن علی کی سپیڈ کو لے کر تنقید کی تو  بعض ناقدین نے یہ بھی نشاندہی کی کہ حسن علی نے آج دونوں سپیلز میں اپنی گیند کی لینتھ بہترین رکھی۔