راؤ دلشاد : میاں نواز شریف سے جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر پروفیسر ساجد میر کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں موجودہ صورتحال اور انتخابات کی تیاریوں پر مشاورت کی گئی، اس کے علاوہ عام انتخابات کیلئے دونوں جماعتوں میں سیاسی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ پروفیسر ساجد میر نے ملک وقوم کے لئے خدمات پر نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔
پروفیسر ساجد میر نے نیب ریفرنسز سے بریت پر نواز شریف اور مریم نواز شریف کو مبارک دی، انہوں نے کہا کہ نیب نے سیاسی دشمنی میں آپ پر جھوٹے مقدمات بنائے، قوم نے ان کا حشر دیکھ لیا۔
ملاقات میں چیف آرگنائزر مریم نواز، راجہ ظفر الحق ، اسحاق ڈار، رانا ثناء اللہ خاں، مریم اورنگزیب اورجمعیت اہلحدیث پاکستان کے سینیٹر فضل کریم نے شرکت کی۔