قیصر کھوکھر : نگران وزیراعلیٰ سید محسن رضا نقوی نے اپنے اعلان کے مطابق ماحول کو آلودگی سے بچانے، سموگ کے مسئلہ پر قابو پانے اور عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لئے طلباء کو الیکٹرک بائیک سرکاری قرضے سے رعایتی قیمت اور آسان قسطوں پر فراہم کرنے کے منصوبہ کو حتمی شکل دے دی۔
نگران حکومت طلباء کو سستی اور رعائتی ای بائیک دینے پر ڈھائی ارب روپے خرچ کرے گی، کالج اور یونیورسٹی کے دس ہزار طلباء کو نرم شرائط پر قرض پر یہ ای بائیک دی جائے گی۔ ای بائیک دینے کے حوالے سے نگران حکومت نے پلان فائنل کر لیا۔
چیرمین پی اینڈ ڈی نے اس حوالے سے کل اجلاس طلب کر لیا، چیرمین پی اینڈ ڈی کے اجلاس کے بعد نگران وزیر اعلیٰ اس کی منظوری دیں گے۔