ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کے صنعتکار وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی سے متاثر

کراچی کے صنعتکار وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی سے متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کاوش میمن: شہرقائد میں بھی محسن اسپیڈ کے چرچے, کراچی کے صنعتکار بھی وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی کارکردگی سے متاثر ہوگئے۔ 
کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر فراز الرحمان کا کہنا ہے کہ پنجاب گیا تو نگرا ں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملنے کی خواہش جاگی، رابطہ کیا اور آدھے گھنٹے میں ملاقات ہوگئی، جبکہ یہاں نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کے پاس بزنس کمیونٹی سے ملنے کا وقت ہی نہیں، چار بار خط لکھ چکا ہوں تاحال جواب نہیں ملا۔
فراز الرحمان نے شکوہ کیا کہ ہمارے بچے شہر میں محفوظ نہیں، اڑسٹھ فیصد ٹیکس دینے کے باوجود انڈسٹری بدحال ہوگئی۔ موجودہ حالات میں غیر ملکیوں کو کیسے بلائیں، شہر کا انفرااسٹرکچر تباہ ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا پچیس فیصد ٹیکس کورنگی سے ادا ہوتا ہے اس کے باوجود وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات نہیں کرسکتے ۔