ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سال 2023: محسن سپیڈ کی کاوشوں کی بدولت لاہور میں ترقیاتی منصوبے ریکارڈ کم مدت میں مکمل ہوئے،متعدد منصوبوں کی منظوری دی

سال 2023: محسن سپیڈ کی کاوشوں کی بدولت لاہور میں ترقیاتی منصوبے ریکارڈ کم مدت میں مکمل ہوئے،متعدد منصوبوں کی منظوری دی
کیپشن: Mohsin raza Naqvi, File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران فیاض)سال 2023میں محسن سپیڈ کی کاوشوں کی بدولت بہت سے ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچے ،ناصرف یہ بلکہ کمال ریکارڈ کم مدت میں ان منصوبوں کا مکمل ہونا  پنجاب کی نگران حکومت کی تاریخی کامیابی ہے۔
اسی وجہ سے سید محسن رضا نقوی ،''محسن سپیڈ،، کے نام سے جانے جانے لگے۔

   ترقیاتی منصوبوں میں ایک منصوبہ لاہور کا چوتھا میگا پراجیکٹ اکبر چوک فلائی اوورز 10ماہ کی بجائے 7ماہ سے بھی کم مدت میں مکمل کیا گیا۔ کنٹریکٹ کے مطابق منصوبے کی مدت تکمیل 10 ماہ مقررکی گئی تھی۔  اکبر چوک پر1.1کلو میٹر کے 2فلائی اوورز اور 10 پروٹیکٹیڈ یو ٹرنز بنائے گئے۔

 لاہور میں عام ٹریفک کیلئے بننے والا یہ سب سے طویل فلائی اوور ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے وحدت روڈ تا پیکو روڈ سگنل فری کوریڈور بنا۔ اکبر چوک، جناح ہسپتال کچا چیل روڈسمیت 10 مقامات پر پروٹیکٹیڈ یوٹرن بنائے گئے، منصوبے کی تکمیل سے یومیہ تقریباً اڑھائی لاکھ گاڑیوں کوآمدورفت میں آسانی ہوئی۔

  اس منصوبے کی تعمیر کے دوران ایک بھی درخت نہیں کاٹا گیا۔ کینال روڈ سے کالج روڈ ، امیر چوک تک نظریہ پاکستان روڈ کو سگنل فری کوریڈور بنا دیا گیا ۔ اسی منصوبے کے تحت شوکت خانم ہسپتال چوک کو بھی سگنل فری بنایا گیا تھا۔ شہر کے اس اہم پوائنٹ کو سگنل فری بنانے سے یومیہ ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں مستفید ہونگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی  کی کاوشوں کی بدولت گھوڑا چوک فلائی اوور منصوبہ مکمل کیا  گیا۔ علاوہ  ازیڈ بیدیاں انڈرپاس کے سائیڈ روڈز کی تعمیر کا کام مکمل  کیا گیا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے زیر تعمیر نئے راوی پل کا منصوبہ 31 جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

  پنجاب میں 2600کلومیٹر روڈز کی تعمیر ومرمت کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے منظوری دی۔ مختلف اضلاع میں 105سڑکوں بہترین معیار کی تعمیر ومرمت اور توسیع ہوگی۔منصوبے کی 104 سڑکوں کی تعمیر وتوسیع اور بحالی پراجیکٹس پر تقریباً 150ارب روپے لاگت آئے گی۔

لاہور میں سمارٹ تھانے بنیں گے

وزیر اعلی پنجاب نے پولیس تھانوں کو جلد از جلد سمارٹ بنانے کا حکم دے دیا۔ لاہور میں 23 سمارٹ تھانے پہلے فیز میں مکمل ہوں گے، وزیر اعلی پنجاب نے 40سمارٹ پولیس سٹیشن , جلد مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کی ،لاہور میں23سمارٹ پولیس سٹیشن پہلے فیز میں بنیں گےجبکہ دیگر اضلاع میں بھی 17 سمارٹ پولیس سٹیشن قائم ہوں گے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے لاہور کے مصروف ترین 6 یوٹرن بنانے کیلئے19جنوری کی ڈیڈ لائن دی۔

قادر توپاش چوک، گجومتہ چوک، نشتر چوک، کھوکھر چوک اورجوڑے پل چوک پر یوٹرن بنائے جائیں گے۔ بابوصابو ٹول پلازہ شفٹ کرنے کی منظوری بھی دی گئی،ملتان روڈ، ٹھوکرکے داخلی راستے پر رش ختم کرنے کیلئے مختلف تجاویز کاجائزہ لیاگیا  اورہیوی ٹریفک کو براہ راست ایم ٹو موٹروے پر رواں کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے پنجاب میں 15300کنال میل طویل نہروں کی بھل صفائی پراجیکٹ کی منظوری دی۔ ساتھ ہی بھل صفائی کاطریقہ کار وضع کرنے کیلئے چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹریزآبپاشی،زراعت اورمائنزپرمشتمل کمیٹی قائم کی۔

 پہلے مرحلے میں منگلاڈیم کی نہریں 26دسمبر سے 13جنوری تک بند ہوں گی۔ دوسرے فیز میں تربیلا ڈیم کی نہریں 13جنوری سے 31جنوری تک بند رکھی جائیں گی۔ 26دسمبر سے پنجاب میں نہروں کی بندش کے بعدتین فیز میں بھل صفائی شروع کی جائے گی۔ جنوری کے پہلے ہفتے سے صوبہ بھر میں بھل صفائی کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ صوبہ بھر میں LIMSبھل صفائی کی صورتحال کے سٹیلائٹ امیج مہیا کرے گا۔  ایری گیشن مانیٹرنگ ایپ پر روزانہ 10بجے ڈیٹا اپ لوڈ ہوگا۔ بھل صفائی کے دوران پانی چوری کے لئے غیر قانونی چینل ملنے پر پولیس مقدمہ درج کر کے کارروائی کرے گی۔

 ماضی کی روایات کو پس پشت ڈالتے ہوئے کریڈٹ خود لینے کے بجائے محسن نقوی نے کہاکہ ہیلتھ،روڈ سیکٹراوردیگر سارے پراجیکٹس جو مکمل ہوئے اس کا کریڈٹ کسی ایک بندے کو نہیں بلکہ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ ہر بندہ پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔اگر پراجیکٹس وقت پر مکمل ہورہے ہیں،تو کریڈٹ صرف مجھے نہیں بلکہ ساری ٹیم کو جاتا ہے۔ ہمیں اخبار میں تصوریں چھپوانے کا شوق نہیں،اللہ کی رضا کیلئے یہ سب کررہے ہیں۔ میر ایقین ہے کہ جب آپ محنت کرتے ہیں تو لوگوں کو محنت نظر آتی ہے۔ ہم میں سے کسی کوکریڈٹ نہیں چاہیے،ہم میں سے کسی نے کوئی الیکشن نہیں لڑنا،نہ ووٹ مانگنا ہے۔ ہم کو ذاتی تشہیرکی کوئی خواہش نہیں ہے،بس عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ آئندہ دنوں میں باقی جاری پراجیکٹس مکمل ہوجائیں گے۔