ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 الیکشن 2024 :لاہور میں آج سے اساتذہ کی بطور  پولنگ آفیسر ٹریننگ کا آغاز

 الیکشن 2024 :لاہور میں آج سے اساتذہ کی بطور  پولنگ آفیسر ٹریننگ کا آغاز
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)لاہور کے سرکاری سکولوں سے 15 ہزار اساتذہ جنرل الیکشن 2024 میں ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے،لاہور میں آج سے اساتذہ کی بطور اسسٹنٹ پرئیزائیڈنگ اور پولنگ آفیسر ٹریننگ کا آغاز ،ٹریننگ کا سلسلہ مرحلہ وار ایک ماہ تک جاری رہے گا، لاہور کے 1119 سکولوں سے ٹیچرز کو الیکشن ٹریننگ پر بلوایا گیا ہے۔
لاہور کے اساتذہ کی آج سے بطور اسسٹنٹ پرئیزائیڈنگ اور پولنگ آفیسر ٹریننگ کا آغاز ہوگیا۔ٹریننگ کا سلسلہ مرحلہ وار ایک ماہ تک جاری رہے گا۔ ٹریننگ صبح اور سہ پہر کے اوقات کار میں دی جائے گی۔صبح کے وقت نو سے بارہ بجے اور سہ پہر کے وقت بارہ سے تین بجے تک ٹریننگ ہوگی۔

پہلے مرحلے میں لاہور کے 1119 سکولوں سے ٹیچرز کو الیکشن ٹریننگ پر بلوایا گیا ہے۔لاہور کے ہر سکول سے پانچ ،پانچ ٹیچرز ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔پہلا سیشن 26 دسمبر سے 4 جنوری 2024 تک جاری رہے گا۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے اساتذہ کو ہرصورت ٹریننگ سیشن میں حصہ لینے کی ہدایات جاری کردی۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کیمطابق انتخابی ڈیوٹیوں سے غائب ہونے والے اساتذہ کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کیجائے گی۔جنرل انتخابات کیلئے اساتذہ کی ٹریننگ کا سلسلہ سکول کھلنے کے بعد ہی جاری رہے گا۔