نیا سال،پٹرول کی قیمت سے متعلق بڑی خوشخبری ملنے کا امکان

26 Dec, 2023 | 10:47 AM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)مہنگائی کے مارے پاکستانی شہریوں کو نئے سال پر خوشخبری ملے گی۔ نئے سال کے آغاز پر اگلے 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں آئندہ 15 روز کے لیے معمولی کمی کی جاسکتی ہے جس میں پیٹرول ایک روپے 72 پیسے سستا ہونے کا امکان ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً  ایک روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

 وزارت خزانہ اوگرا کی تجویز کردہ سمری پر نگران وزیراعظم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی۔

 خیال رہے کہ چند دن قبل  بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کے بعد ایک بڑا اضافہ ہو ا تھا،برطانوی خام تیل کے سودے 2.5 فیصد اضافے کے ساتھ 78.46 ڈالر فی بیرل پر ہوئے،امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد فی بیرل قیمت 73.16 ڈالر تک جاپہنچی۔

مزیدخبریں