ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس میں 1070 پوائنٹس کی کمی

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس میں 1070 پوائنٹس کی کمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1070 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے، شدید مندی کے باعث 100 انڈیکس 60 ہزار 634 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈرڈ انڈیکس 61 ہزار 705 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 03 پیسے کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 53 پیسے پر بند ہوا تھا۔