شہر میں شدید دھند، موٹرویز بند، لاہور آلودہ ترین شہروں میں پھر سرفہرست آ گیا

26 Dec, 2023 | 09:45 AM

Imran Fayyaz

 (کومل اسلم )لاہور میں سموگ کے  ساتھ ساتھ اب فوگ بھی عوام کے لیے روگ بن گئی،فوگ بڑھنے سے معمولات زندگی متاثر ، سموگ بڑھنے سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا پیش آنے لگا۔
شہر  میں ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 260ریکارڈ کی گئی،لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر جبکہ  ملک بھر میں اے کیو آئی کے اعتبار سے لاہور 260 کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا۔
ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابقفداحسین میں آلودگی کی شرح404, ٹھوکر نیاز بیگ 341, یوایس قونصلیٹ 265،فیز 8 ڈی ایچ اے 255 اے کیو آئی کی شرح ریکارڈ کی گئی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق باغوں کے شہر لاہور میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ  ہواؤں کا سلسلہ 5کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے لگا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ، کم سے کم درجہ حرارت 7 جبکہ  زیادہ سےزیادہ  22ڈگری سینٹی گریڈ  تک جاسکتی ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان موجود نہیں۔

 دوسری جانب پنجاب اور سندھ کے مختلف میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہونے کے باعث موٹرویز کے کئی سیکشن ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے۔

 پنجا ب میں دھند کے باعث راستےگم ہوگئے ، شدید  دھند کے باعث موٹروے کے مختلف سیکشنز سے بند کردیےگئے،موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ سرور،ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن، ایم تھری فیض پور سے رجانہ، لاہور، سیالکوٹ موٹر وے ، ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبد الحکیم ، ایم فور شیرشاہ سے شاہ کوٹ، اور ایم فائیو ظاہر پیر سے روہڑی تک بند کر دی گئی ہے۔

 موٹر وے پولیس نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے شہریوں کو غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں