سٹی42: غیر ملکی زرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ ہفتے بحیرہ عرب میں بھارتی ریاست گجرات کے ساحل کے قریب سمندر میں جاپانی آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا، ڈرون حملے کے نتیجے میں جہاز میں آگ لگ گئی تھی.
جہاز پیر کو ممبئی کے ساحل کے قریب پہنچا جہاں بھارتی نیوی ٹیم نے معائنہ کیا، ٹیم نے ابتدائی رپورٹ میں ٹینکر پر ڈرون حملے کی تصدیق کی۔ یہ ہی بیان اس تیل بردار جہاز کے عملہ کی جانب سے بھی سامنے آیا تھا۔ انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے اس جاپانی ٹینکر پر حملے کا الزام ایران پر عائد کیا تھا۔
پیر کے روز ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ٹینکر کو نشانہ بنانے کا الزام بے کار ہے،اسے مسترد کرتے ہیں، ایسے الزامات لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔ ایسے الزام غزہ میں اسرائیل کے جرائم کی امریکی حمایت پر پردہ ڈالنے کے لیے ہے۔ بحیرہ عرب میں جاپانی ٹینکر پر حملہ ایسے وقت کیا گیا جب حوثی بحیرہ احمر میں پہلے ہی ڈرون اور میزائل حملے کر رہے ہیں۔
حوثی حملوں کے باعت زیادہ تر کارگو جہاز اب افریقا کے دور دراز راستہ سے چکر کھا کر جا رہے ہیں۔