باکسنگ ڈے میچ؛ میلبورن ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر  آسٹریلیا کو بیٹنگ دے دی

26 Dec, 2023 | 05:15 AM

سٹی42: پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف3 ٹیسٹ میچزپر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کا فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

میلبرن میں کھیلے جارہے باکسنگ ڈے میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان کھیل رہے ہیں , خرم شہزاد کی جگہ میر حمزہ اور فہیم اشرف کی جگہ حسن علی کو  شامل کیا گیا ہے۔دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، بابراعظم اور سعود شکیل، سلمان علی، شاہین آفریدی اور عامر جمال شامل ہیں۔

 آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو چکی ہے

مزیدخبریں