محسن نقوی کا مِڈنائٹ وزٹ، امامیہ کالونی فلائی اوور 15 جنوری تک کھولنے کی مہلت دے دی

26 Dec, 2023 | 02:21 AM

This browser does not support the video element.

علی رامے: وزیراعلیٰٰ محسن نقوی امامیہ کالونی فلائی اوور پراجیکٹ کی سائیٹ پر پہنچ گئے۔ فلائی اوور کو 15 جنوری تک بہرصورت کھولنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے امامیہ کالونی فلائی اوور پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔انہیں امامیہ کالونی پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے امامیہ کالونی پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کی ضرورت پر زور  دیا اور   15 جنوری تک امامیہ کالونی فلائی اوور پراجیکٹ کھولنے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دیْ

محسن نقوی سروسز ہسپتال پہنچ گئے

 وزیر اعلی محسن  نقوی امامیہ کالونی فلائی اوور کے دورے کے بعد سروسز ہسپتال پہنچ گئے۔ انہوں نے ہسپتال میں تعمیراتی کاموں کا مشاہدہ کیا اور ہسپتال کے افسران بالا اور کنٹریکٹر کو ہدایات جاری کیں کہ  ہسپتال کے تعمیراتی کام میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ 

صوبائی وزرا عامر میر،اظفر ناصر مشیر کھیل وہاب ریاض، سیکرٹری ہاوسنگ، سی این ڈبلیو ،ڈی جی ایل ڈی اے،ڈپٹی کمشنر لاہور و شیخوپورہ، اے سی سٹی اوردیگر حکام بھی موجودتھے

مزیدخبریں