شہر میں کتنے گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو گی؟شیڈول جاری

26 Dec, 2022 | 09:07 PM

Imran Fayyaz

(شاہد ندیم سپرا)شہر میں ایک بار پھر بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا، لیسکو نے تمام صارفین کیلئے دو گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کرنے کا شیڈول جاری کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پن بجلی کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو دو سو میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لیسکو کی ڈیمانڈ دو ہزار دو سو جبکہ فراہمی دو ہزار میگاواٹ ہے، اس طرح طلب و رسد میں فرق ہونے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

لیسکو نے تمام صارفین کیلئے دو گھنٹے لوڈشیڈنگ کرنے کا پلان بنایا ہے تاہم صنعتی سیکٹر میں دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ صبح سات سے لیکر رات سات بجے تک کی جائیگی جبکہ دیگر مقامات پر چوبیس گھنٹے میں سے دو گھنٹے بجلی بند کی جائیگی۔

مزیدخبریں