(ویب ڈیسک)عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں استحکام کے باوجود ملکی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں اضافہ کے ساتھ سونے کی قیمتیں بھی اوپر چلی گئیں، صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں ایک تولہ سونا 700 روپے مہنگا ہوگیا ،ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 78 ہزار 200 روپے پر پہنچ گیا جبکہ دس گرام سونا 600 روپے اضافے سے 1 لاکھ 52 ہزار 778 روپے کا ہوگیا ۔ایک تولہ چاندی کی قیمت 2020 روپے پر برقرار رہی۔