ویب ڈیسک: سربراہ پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں نے قذافی اسٹیڈیم کا نام بدل کر ایدھی صاحب کے نام سے منسوب کرنے کا کہا۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ پی سی بی نجم سیٹھی نے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں بھی اسٹیڈیم کے نام پر بحث ہوئی، جس کے بعد قذاقی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی بات ہوئی۔ اس حوالے سے میرا ماننا ہے جو تاریخی نام ہیں وہ ویسے ہی رہنے چاہئیں، کیونکہ ہماری یادیں بھی ان ناموں کے ساتھ جڑی ہیں۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ جب پی سی بی میں آیا تو میں نے یہی فلسفہ چلانے کی کوشش کی، لیکن کچھ لوگوں نے قذافی اسٹیڈیم کا نام بدل کر ایدھی صاحب کے نام سے منسوب کرنے کا کہا، اس وقت میں سوچنے پر مجبور ہوگیا۔
سربراہ پی سی بی نے کہا کہ اب میں دیکھ رہا ہوں کہ 8 سے 10 کروڑ میں اسٹیڈیم کا نام بدلا گیا ہے،لیکن اس پر لاجک درست ہے کہ دیگر ممالک کے اسٹیڈیم میں بھی اسپانسرز کے نام لگے ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اعتراض یہ بھی ہے کہ ایچ بی ایل کا نام بھی پی ایس ایل کے ساتھ جڑا ہے۔