خطرناک مرض نے زور پکڑ لیا، ہسپتال مریضوں سے بھر گئے

26 Dec, 2022 | 01:28 PM

Abdullah Nadeem

پنجاب بھر میں بخار، سانس اور خارش کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب  میں خشک اور سرد موسم کے نتیجے میں خشک اور سرد موسم کے باعث شہریوں کی صحت پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔سرد موسم کے باعث بخار، سانس اور خارش کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔

 محکمہ صحت کے مطابق  پنجاب کی او پی ڈیز میں ان بیماریوں سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ  پنجاب کے مختلف اضلاع میں 24 دسمبر کو سانس کی تکلیف کے 16 ہزار 175 مریض آئے اور 4 ہزار 422 مریض بخار میں مبتلا ہوئے۔اس کے علاوہ  23 دسمبر کو سانس کے 25 ہزار 241 مریض رپورٹ ہوئے۔

اِن مسائل پر طبی ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جا رہا ہے کہ بچے اور بزرگ گرم لباس کےساتھ گرم مشروبات کا بھی استعمال کریں، صبح اور شام میں بلا ضرورت نہ نکلیں، ماسک کا استعمال کریں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ  سادہ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

مزیدخبریں