دانیہ شاہ کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے بڑا قدم اٹھا لیا

26 Dec, 2022 | 12:04 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے نوٹسز جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن جج شرقی کراچی کی جانب سے دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی گئی، دورانِ سماعت ایف آئی اے کی تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئیں۔ ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت پر دلائل کے لیے مہلت دی جائے۔

دوسری جانب عدالت نے مدعیٔ مقدمہ دانیہ شاہ کو پیش نہ کرنے پر نوٹسز جاری کر دیے۔عدالت نے دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 29 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ مرحوم ایم این اے عامر لیاقت کی تیسری سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

مزیدخبریں