ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغیر حجاب کے خواتین کا سفر ممنوع؛ طالبان نے نیا حکم نامہ جاری کردیا

TALIBAN NEW RULE FOR WOMEN
کیپشن: NEW RULE FOR WOMEN
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)افغان طالبان نے خواتین کے سفر کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کردیا،حکم نامے کے مطابق خاندان کے کسی مرد کے بغیر خواتین کے طویل فاصلے تک سفر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کےمطابق خواتین کو تنہا صرف 45 کلومیٹر فاصلے تک سفر کی اجازت ہوگی،ٹرانسپورٹرزکو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حجاب کے بغیر خواتین کو گاڑیوں پر سوار نہ کریں،حکم نامہ طالبان کی وزارت امربلمعروف نہی عن المنکرنےجاری کیا۔

افغان طالبان نے حکم جاری کیا ہے کہ طویل سفر کرنے والی خواتین کو کسی مرد کے بغیر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم نہ کی جائے۔ مختصر فاصلے تک سفر کرنے والی خواتین کو البتہ اس سے استثنیٰ حاصل ہے۔ یہ حکم نامہ طالبان کی اس وزارت کی جانب سےآج جاری کیا گیا، جس کا کام 'گناہوں کو روکنا اور اچھی اقدار کا فروغ‘ ہے۔وزارت نے تمام ٹرانسپورٹ والوں کویہ ہدایت بھی دی ہے کہ حجاب کے بغیر عورتوں کو گاڑیوں پر سوار نہ کیاجائے۔

تازہ حکم کے بارے میں بات کرتے ہوئے افغان وزارت کے ترجمان صادق عاکف مہاجر کا کہناتھا کہ  تنہا سفر کرنے والی خواتین اگر خاندان کے کسی رکن یا مرد کے ساتھ نہ ہوں، تو انہیں 45 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے تک سفر کی اجازت نہیں۔ مرد کے بارے میں کہا گیاہے کہ اس کا 'قریبی رشتہ دار‘ ہونا لازمی ہے۔

 چند روز قبل اسی وزارت نے ٹیلی ویژن چینلز کو ایسے ڈرامے نشر کرنے سے روک دیا تھا، جن میں عورتیں کردار ادا کرتی دکھائی دیں۔ خواتین صحافیوں کو خبریں پڑھتے وقت حجاب کرنے کا حکم بھی اسی وزارت کی جانب سے دیا گیا تھا۔

  

 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer