ویب ڈیسک: یونیورسٹی پروفیسر کے نام بھیجے گئے پُراسرار پیکٹ سے 1 لاکھ 80 ہزار ڈالر برآمد ہوگئے، ڈالر کس نے اور کیوں بھیجے؟
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سٹی کالج آف نیویارک کے شعبہ طبیعات کے سربراہ ڈاکٹر مینن کے نام گزشتہ برس ایک پیکٹ موصول ہوا تھا جو عالمی وبا کے دوران یونیورسٹی کی بندش کے باعث پروفیسر صاحب تک نہ پہنچ سکا۔
یہ پیکٹ ایک سال سے زائد عرصے تک یونیورسٹی کے ڈاک کے کمرے میں پڑا ہوا تھا۔ حال ہی میں یونیورسٹی کھلنے کے بعد عملے کی جانب سے پیکٹ کو پروفیسر صاحب تک پہنچایا گیا، جب انہوں نے اس پیکٹ کو کھولا تو اس میں سے ایک لاکھ 80 ہزار مالیت کے 50 اور 100 ڈالر کرنسی نوٹوں کے بنڈل موجود تھے۔
پیکٹ سے موجود ایک خط کے مطابق ڈالرز بھیجنے والا اسی کالج کا فزکس اور ریاضی کا سابق طالب علم ہے جو اب ایک کامیاب سائنس دان بن چکا ہے اور یہ رقم ضرورت مند طلبا کو عطیہ کرنا چاہتا ہے۔
A box full of $50 and $100 bills, totaling $180,000, was sent to the physics department at City College of New York. An enclosed note from the mysterious donor asked the school to use the cash to fund scholarships for needy students. https://t.co/LwFKlKLJz7 pic.twitter.com/laBQFOU07u
— The New York Times (@nytimes) December 21, 2021