ویب ڈیسک: ایران نےیورینئم افزودگی سےمتعلق بڑااعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ایران 60 فیصدسےزیادہ یورینم افزودہ نہیں کرےگا۔ محمد اسلامی کاکہناتھاکہ ویانا میں مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں بھی ایران یورینئم کو ساٹھ فیصد سے زیادہ افزودہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
خبررساں ایجنسی سےبات کرتےہوئےاٹامک انرجی کےسربراہ نےکہاکہ بات چیت میں واضح کیا کہ یورینئم کی افزودگی ملک کی صنعتی و پیداواری ضروریات کے تحت کی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ ایران اورعالمی طاقتوں کےدرمیان کل سے ویانا میں جوہری مذاکرات ایک بارپھربحال ہو رہے ہیں۔