شدید ٹھنڈ نے لاہوریوں کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے

26 Dec, 2021 | 03:06 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: شدید ٹھنڈ نے لاہوریوں کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے،گیس نہ ہونے سے خواتین اپنے چولہے سڑک پر رکھ کر سراپا احتجاج،کہتی ہیں گیس آتی نہیں لیکن بل بغیر بلائے آ جاتاہے،جماعت اسلامی لاہور کے ڈپٹی سیکرٹری احمد سلمان بلوچ نے گیس کی قلت پر محکمہ سوئی گیس کے دفتر کے باہر احتجاج کااعلان کردیا۔
شدید دھند اور سخت سردی نے چولہوں سے گیس غائب کر دی،،خواتین گھروں میں ناشتہ اور کھانا بنانے کےلئے گیس کاانتظار کرتی رہیں،نقشہ سٹاپ لاہور کی ٹھنڈی سڑک پر بیٹھی خواتین حکومت کو کوستی رہیں،،،کہتی ہیں جب تک گیس نہیں آئے گی وہ بل نہیں دیں گی۔ 
جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور احمد سلمان بلوچ بھی خواتین کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر پر احتجاجا ناشتہ بناتے رہے ان کاکہناتھاکہ خواتین ، بچے احتجاجی طور پر گھر روٹی اور انڈے اٹھا لائے ، مجبوری میں مہنگی ایل پی جی ، لکڑی استعمال کرنا پڑتی ہے، انڈہ موسم کی شدت سے بچاؤ کیلئے کھانا تھا وہ بھی ٹھنڈے چولہے پر سردی سے ٹھٹھرنے لگے ہیں۔
گیس نہ ملنے سے بپھرے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور بلوں میں بھی گیس کے مطابق کمی لائے جائے وگرنہ وہ سوئی گیس دفتر کے باہر اپنے اہلخانہ کے ساتھ بھرپور احتجاج کریں گے،
 

مزیدخبریں