ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر ریٹیلرز کے خلاف ان ایکشن

FBR Appointed teams on Retailers
کیپشن: FBR Appointed teams on Retailers
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایف بی آر سیلز کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ میں رکاوٹ ڈالنے والے ریٹیلرز کے خلاف ان ایکشن,ریجنل ٹیکس آفس نے دماس جیولرز کے بعد ٹیمپل روڈ پر واقع غوث بیکری میں بھی 7رکنی مانیٹرنگ ٹیم تعینات کردی گئی ،پروڈکشن اور سیلز کا ریکارڈ مرتب کرکے رپورٹ چیف کمشنر کو بھجوائی جائے گی۔
ایف بی آر سیلز کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ میں رکاوٹ ڈالنے والے ریٹیلرز کے خلاف حرکت میں آگیا-ایف بی آر نے ایم ایم عالم روڈ پر واقع دماس جیولرز کے بعد اب ٹیمپل روڈ پر غوث بیکری میں بھی 7رکنی ٹیم بٹھا دی گئی -غوث بیکری نوٹس بھجوانے کے باوجود پوائنٹ آف سیلز سسٹم سے منسلک نہیں ہورہی تھی۔ایف بی آر نے سیکشن 40بی کے تحت غوث بیکری کی سیلز کی مانیٹرنگ شروع کردی ہے۔

ایف بی آر کی ٹیمیں دماس جیولرز کے ساتھ غوث بیکری کی بھی روزانہ کی سیلز کی مانیٹرنگ کریں گی-چیف کمشنر ناصر اقبال نے پوائنٹ آف سیلز سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے ٹیئر ون ریٹیلرز کی مانیٹرنگ کے احکامات جاری کئے ہیں-کمشنر ان لینڈ ریونیو حمیرہ مریم کی ہدایت پر ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں -ایڈیشنل کمشنر حسنین احمد حالی،ڈپٹی کمشنر سفیان عدیل،اسد معین ٹیم میں شامل ہیں-سینئرآڈیٹر محمد یونس،انسپکٹر ملک قیصر ،اکرم حیدر ،رضی احمد مانیٹرنگ ٹیم میں شامل ہیں-ایف بی آر کی ٹیمیں سیلز اور پروڈکشن کا مکمل ریکارڈ مرتب کرکے رپورٹ چیف کمشنر کو بھجوائیں گی۔