سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

26 Dec, 2021 | 01:04 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: گزشتہ ہفتے کی نسبت سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، سرکاری نرخوں پر خریداری کے لیے شہریوں کا ماڈل بازاروں کا رخ، متعدد سبزیوں کی سنچری مکمل، کریلے104, مٹر 115, مونگرے 115, گھیا کدو 104, سبز مرچ 135 روپے فی کلو میں فروخت، ماڈل بازار میں سرکاری نرخوں سے 5 سے 15 روپے فی کلو  تک کمی ۔
 چھٹی کے ماڈل بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی خریداری کے لیے شہریوں کا رش،عام مارکیٹوں میں سرکاری نرخ غائب ، شہریوں کا سرکاری نرخوں پر خریداری کے لیے ماڈل بازاروں کا رخ، ماڈل بازاروں میں بھی متعدد سبزیوں و پھلوں کے سرکاری ریٹ سنچری کراس کر گئے جبکہ ماڈل بازاروں میں لگائے سہولت سٹالز پر سرکاری نرخوں سے 5 سے 15 روپے فی کلو قیمتوں میں کمی۔

گزشتہ ہفتے کی نسبت سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں 10 سے 35 روپے فی کلو تک اضافہ،گزشتہ ہفتے کی نسبت لہسن 15 روپے اضافے کے بعد 185, بیگن دس روپے اضافے کے بعد 62, پھول گوبھی دس روپے اضافے کے بعد 47, شملہ 26 روپے اضافے کے بعد 125 روپے فی کلو میں فروخت،سبز مرچ 30 روپے اضافے کے بعد 135, گھیا کدو 21 روپے اضافے کے بعد 104, مٹر 115, مونگرے 115, کریلے21 روپے اضافے کے بعد104 روپے فی کلو میں فروخت جبکہ پھلوں میں سیب 180,کیلا 88, انار 205, امرسد 83 روپے فی کلو میں فروخت ہوا۔

مزیدخبریں