والٹن روڈ پر چھریوں کے وار سے نوجوان زخمی

26 Dec, 2021 | 10:52 AM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : والٹن روڈ پر لڑائی جھگڑا، چھریوں کے وار سے نوجوان زخمی،،طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم سلمان نے ساتھیوں کے ہمراہ ہمسائے 18 سالہ نوجوان مامون پر حملہ کیا، سلمان اور مامون کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی جو جھگڑے میں بدل گئی،، اور ملزم نے چھریوں کے وار کرکے مامون کو زخمی کر دیا۔

زخمی مامون کو طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے ملزم سلمان کو حراست میں لے لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں