( فخر امام ) شہر میں سردی کی لہر اور دھند کا راج برقرار، دھند کے باعث شہر سے دیگر شہروں کا جانے والی موٹرویز کو بند کر دیا گیا۔
شہر اور گردونواح میں سردی اور دھند کا راج برقرار ہے، دھند کی وجہ سے لاہور سے دیگر شہروں کی جانب جانے والی موٹرویز کو بند کر دیا گیا۔ دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا، موٹروے ایم ٹو لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک شدید دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔ موٹروے ایم تھری لاہور سے ننکانہ تک بند کر دی گئی۔
موٹرویز بند ہونے سے ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک کا شدید دبائو بڑھ گیا اور مسافر ٹریفک میں پھسنے رہنے پر مجبور ہوگئے جبکہ قومی شاہراہوں پر ٹریفک کے لیے سیفٹی ایڈوائزری بھی جاری کی گئی جس میں مناسب فاصلہ، فوگ لائٹس کا استعمال اور غیر ضروری صفر سے گریز کرنے کا کہا گیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز بارش کا امکان ظاہر کر دیا ہے، جس کے باعث بارش کے باعد دھند چھٹنے کے امکانات بھی روشن ہو گئے ہیں۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت بھی 9 سے کم ہو کر رات گئے 6 ڈگری تک گر جائے گا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔