خواتین سے بیگ چھیننے والا ملزم بالآخر گرفتار

26 Dec, 2020 | 06:10 PM

Arslan Sheikh

( اسرار خان ) خواتین کے ساتھ وارداتیں کرنے والا ملزم بالآخر قانون کی گرفت میں آ ہی گیا، ملزم ریکارڈ یافتہ ہے، دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔

ایس پی ڈولفن سکواڈ راشد ہدایت کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی۔ ملزم غازی آباد اور ہربنس پورہ میں خواتین سے بیگ چھیننے کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ ملزم کو مختلف وارداتوں کی ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے شناخت کیا گیا۔ 

سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار ملزم خواتین سے بیگ چھین کر فرار ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ ملزم ریکارڈ یافتہ ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے ہربنس پورہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے چند روز قبل ہربنس پورہ میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو نے پہلے خواتین کی ریکی کی اور پھر موقع ملتے ہی خاتون سے پرس چھین کر فرار ہو گیا تھا۔ واردات کی سی سی ٹی وی میں موٹرسائیکل سوار ڈاکووں کو خواتین کی ریکی کرتے دیکھا جاسکتا جو کہ موٹرسائیکل پر سوار تیزی کے ساتھ خواتین سے پرس چھین کر فرار ہوجاتا ہے۔

حاجی اشفاق کا کہنا ہے کہ خواتین شاپنگ کرنے کے لئے مارکیٹ جارہی تھی کہ راہزنی کی واردات ہو گئی جس کی درخواست تھانہ ہربنس پورہ جمع کروادی گئی تھی۔

مزیدخبریں