ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سکیورٹی بینڈ باجے والوں کے سپرد

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سکیورٹی بینڈ باجے والوں کے سپرد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) لاہور پولیس نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکیورٹی بینڈ باجے بجانے والوں کے سپرد کر دی، سی سی پی او آفس نے پولیس بینڈ میں تعینات بینڈ سٹاف کو سکیورٹی ڈویژن میں ٹرانسفر کر دیا۔

پولیس بینڈ میں بھرتی کانسٹیبل طارق محمود عرصہ دراز سے پولیس بینڈ میں ڈھول بجایا کرتا تھا۔ سی سی پی او آفس نے طارق محمود کے پانچ کلب سی ایم سیکرٹریٹ میں تبادلے کے احکامات جاری کردیئے، اب بینڈ باجا بجانے والے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او کے سٹاف آفیسر ایس ایس پی عثمان باجوہ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ایڈمن عثمان باجوہ کا کہنا تھا کہ بینڈ سٹاف طارق محمود سات سال سے پولیس لائنز میں محرر کے فرائض سرانجام دے رہا تھا، جعل سازی سے محرر تعینات رہا۔

اس پر بینڈ سٹاف کوعہدے سے ہٹا کر سکیورٹی ڈویژن میں بھیجا گیا۔ ایس ایس پی ایڈمن نے بتایا کہ بینڈ سٹاف محرر تعینات کیسے رہا انکوائری کی جا رہی ہے۔