پہلی بار پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ میں آسٹریلوی کھلاڑی شامل ہونگے

26 Dec, 2020 | 02:32 PM

Malik Sultan Awan

(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر ایرون سمرز پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے۔

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر ایرون سمرز پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لینے والے پہلے آسٹریلوی کھلاڑی بن کر تاریخ رقم کرنے کے لئے تیار ہیں۔ 24 سالہ ایرون سمرز  جنوبی پنجاب کی طرف سے 2021 کے نیشنل ون ڈے کپ میں کھیلیں گے، نیشنل ون ڈے کپ 8 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگا اور جنوری کے آخر تک جاری رہے گا۔

 اگرچہ آسٹریلیا کی سرحدیں اس وقت کوویڈ 19  کی وجہ سے آمدورفت کے لئے بند ہیں تاہم سمرز کو آسٹریلوی حکومت کی طرف سے سفری چھوٹ مل گئی ہے جس سے ان کے پاکستان آنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔

  قبل ازیں ایرون سمرز پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں، 2019 میں پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں پاکستان کا دورہ بھی کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پی سی بی قوانین کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ میں ہر ٹیم ایک غیر ملکی کھلاڑی شامل کر سکتی ہے۔ 

مزیدخبریں