مریم نواز کاحکومت کیساتھ مذاکرات پر ردعمل آگیا

26 Dec, 2020 | 12:45 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)مسلم لیگ کی نائب صدرمریم نواز نے ٹویٹ کیا ہے کہ پی ڈی ایم کا فیصلہ ہے کہ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف مذاکرات نہ کرنے کے فیصلے کیساتھ کھڑے ہیں۔ منی یا گرینڈ ڈائیلاگ کی باتیں بے معنی ہیں۔جعلی اور کٹھ پتلی حکومت کو این آر او نہیں ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے  حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا فیصلہ ہے کہ کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد پوری طرح اس موقف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مریم نواز کا مزید کہناتھا کہ  اس لیے کسی طرح کے مِنی یا گرینڈ ڈائیلاگ کی باتیں بے معنی ہیں۔ اس جعلی اور کٹھ پتلی حکومت کو کسی طرح کا این آر او نہیں ملے گا۔ یہ پوری قوم کا فیصلہ ہے۔

حکومت مخالف ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا کہ ووٹ چوری کرکے عمران خان کو لانے والے اب گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا شوشہ چھوڑ رہے ہیں۔جسکا مقصد اس نا اہل کرپٹ حکومت اور سلیکٹرز کو PDM سے NRO دلوانا ہے۔ہماری جدوجہد عوامی مشکلات کے حل اور ووٹ کو عزت دو کے لئے ہے۔ایسے کسی ڈائیلاگ کا حصہ بننا اپنے مقدس مقصد سے پیچھے ہٹنے کے مترادف ہو گا۔

مزیدخبریں