شاہدرہ, ڈکیتی مزاحمت پرخاتون قتل

26 Dec, 2020 | 12:01 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) شہر میں لرزہ خیزوارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے، خواتین، بچے اور عام شہری غیر محفوظ ہوکررہ گئے ہیں کیونکہ بااثر افراد قانون کی بھی دھجیاں اڑارہے ہیں، چوری، ڈکیتی، قتل، رہزانی، بدفعلی جیسے واقعات نے خوف وہراس پھیلاہوا ہے،ایک ایسا ہی ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا جہاں ملزم خاتون کو جان سے مار ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق عصر حاضر میں شہر میں ایسی ایسی وارداتیں رونماں ہورہی ہیں کہ دل کانپ اٹھتا ہے، لالچ، ہوس اور جنسی زیادتی کے گھناؤنے واقعات نے خواتین کا گھر سے نکلنا محال بنارکھا ہے،جرائم کی روز نئی داستانیں  رقم ہورہی ہیں، سنگین وارداتوں میں کئی ماؤں کی گودہیں اجڑ گئیں اور نہ جانے کتنے بچے والدین کی محبت سے محروم ہیں۔ ایک قتل کی واردات لاہور کے علاقہ شاہدرہ ٹاؤن میں ہوئی جہاں ملزم نے خاتون کو جان سے مار ڈالا۔

لاہور کے علاقہ شاہدرہ ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پرخاتون کوقتل کردیاگیا۔ڈاکوؤں نے مزاحمت پر35سالہ رخسانہ کے سر پر آہنی راڈ مارا۔ملزم خاتون سے دس ہزار نقدی اور موبائل فون چھین کرفرار ہوگئے۔اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کاآغاز کردیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے۔

واضح رہے کہ معاشرے میں حالات اس قدر حساس ہوچکے ہیں کہ لرزہ خیز وارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے، سگے بہن، بھائی اور عزیز واقارب ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوچکے ہیں،شہر میں قتل وغارت اور مختلف جرائم میں اضافہ معمول بن چکا ہے اور پولیس ایسے عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کے لئے سرگرم ہے۔ ایسے لزرہ خیزواقعات میں کئی گھر اجڑ چکے ہیں۔

دوسری جانب  لاہورسمیت صوبے میں کرائم کی بگڑتی صورتحال، وفاقی حکومت نے چھ ماہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ رپورٹ کے بعد افسران کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت سے پولیس کارکردگی کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ سنگین جرائم، قبضہ گروپس اور ٹارگٹ کلرز کی رپورٹ طلب کی گئی۔ چھ ماہ کے دوران کتنے ملزمان کو سزائیں ہوئیں اور کتنی ریکوری کی گئی سب کچھ رپورٹ میں وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے گا۔
 

مزیدخبریں