کورونا وائرس مزید 63 زندگیاں نگل گیا

26 Dec, 2020 | 10:45 AM

Azhar Thiraj

سٹی 42:کورونا وائرس مزید 63زندگیاں نگل گیا۔ملک میں 24 گھنٹوں میں کوروناسے مزید63افراد موت کے منہ میں چلے گئے،ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 9ہزار816ہوگئی۔

 
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کوروناکے مزید 2 ہزار260کیس رپوٹ ہوئے جس سے ملک بھرمیں کوروناکیسز کی تعداد 4 لاکھ 69 ہزار 482 ہوگئی، ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 36 ہزار 909 کوروناٹیسٹ کئے گئے،ملک بھرمیں کوروناایکٹوکیسزکی تعداد 39 ہزار 177 ہوگئی،ملک بھرمیں کوروناسے متاثر 4 لاکھ 20 ہزار 489 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 208514 ہوگئی ہے جب کہ 3440 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 134345 ہے اور 3831 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18028 اور ہلاکتیں 181 ہوچکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 56544 اور 1585 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 8103 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 213 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4844 اور 101 افراد انتقال کرچکے ہیں،پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 36844 ہے اور اب تک 402 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

مزیدخبریں