(جنید ریاض) محکمہ موسمیات کےمطابق آج شہر میں صبح کے وقت ہلکے بادل اور دھند رہنے کا امکان ہے،تاہم آج شہر کا موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز مطلع ابر آلود رہنے سے شہر میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آج شہرمیں صبح کےوقت ہلکےبادل اوردھندرہنےکاامکان ہے۔ شہر میں صبح کے وقت ہلکے بادل ہونے کے باوجود آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز شہر میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔اتوارکےروزبارش سےشہرمیں سردی بڑھ جائےگی۔ دوسری جانب آج شہرمیں ائیرکوالٹی انڈیکس 220 ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شام کے وقت یہ تناسب 71 فیصد تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔
شہرمیں شدید دھند کا راج ہے جس کی وجہ سےحد نگاہ صفر ہو گئی، دھند نے گاڑیوں کا راستہ روک لیا، لاہور سے لیہ تک موٹروے بند، ڈرائیورز کو فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت، لاہور ایئرپورٹ بھی دھند کے نرغے میں آ گیا، پروازیں ری شیڈول کردیں۔