ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمسن گھریلو ملازمہ نے گلے میں پھندہ لگا کر خودکشی کرلی

کمسن گھریلو ملازمہ نے گلے میں پھندہ لگا کر خودکشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) ستوکتلہ کے علاقے میں گھریلو ملازمہ نے پُراسرار طور پر گلے میں پھندہ لے کر زندگی کا خاتمہ کرلیا، پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔       

پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ ستوکتلہ کے علاقے میں اٹھارہ سالہ ارم نامی گھریلو ملازمہ نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ بہاولنگر کی رہائشی ارم ستوکتلہ میں کسی کے گھر میں ملازمہ تھی۔ ارم نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کی۔

پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ متوفیہ کی موت کی وجہ تحقیقات اور پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔