ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پنجاب اسمبلی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر وکلاء کے حملے پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ واقعے کی رپورٹ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے پبلک نہیں کرسکتے جبکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی نے احتجاج کیا۔

پی آئی سی واقعے کی پنجاب اسمبلی کے ایوان میں ایک بار پھر گونج سنائی دی، صوبائی وزیر قانون بولے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر تشکیل کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے واقعے کے تمام پہلوؤوں کے حوالے سے سفارشات تیار کرلی ہیں، واقعے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

ایوان میں پیپلزپارٹی کی خاتون رکن شازیہ عابد نے بجلی کی حالیہ قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ میں بجلی کے نرخوں میں مسلسل تین بار اضافہ ہوچکا ہے جو عوام کے لیے ناقابل برداشت ہے۔

نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے اپوزیشن رکن الیاس چنیوٹی نے کرتارپور راہداری منصوبے کو تنقید کا نشانہ بنایا، ادھر اپوزیشن رکن حنا پرویز بٹ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ صوبے کے تمام ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو میں کتے کے کاٹنے کی ویکسینشن موجود ہے، ایجنڈا مکمل ہونے پر ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری نے اجلاس جمعہ کی صبح 9 بجے تک ملتوی کردیا۔