محکمہ موسمیات نے دھند اور یخ بستہ ہواؤں کی نوید سنا دی

26 Dec, 2019 | 08:10 PM

Arslan Sheikh

( سعدیہ خان ) لاہور میں دھند اور شدید سردی کی لپیٹ، یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات نے دو ہفتے کے دوران دھند کی شدت زیادہ رہنے کے امکانات ظاہر کر دئیے ہیں، آئندہ ہفتے درجہ حرارت 2 تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقے دھند کی شدید لپیٹ میں ہیں، مغربی ہواؤں نے لاہور کا رخ کر لیا ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت بھی بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے دسمبر کے ساتھ جنوری میں بھی دھند برقرار رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے گزشتہ برسوں کی نسبت دھند کی شدت میں اضافے کے امکانات ظاہر کئے ہیں۔

آئندہ ہفتے میں درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعرات کو لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں