واسا کو15 ارب روپے کا قرض لینے کا گرین سگنل مل گیا

26 Dec, 2019 | 04:03 PM

Shazia Bashir

علی رامے: شہر میں سیوریج کے بڑے منصوبے کو شروع کرنے کیلئے واسا کو پندرہ ارب روپے کا قرض لینے کا گرین سگنل مل گیا۔ کیبنٹ کمیٹی برائے فنانس اینڈڈویلپمنٹ نےقرض لینے کی حتمی منظوری دے دی۔  پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 18 کلومیٹر تک لاریکس کالونی سے لیکر گلشن راوی ٹنل بورنگ کے تحت سیوریج لائن بچھائی جائے گی۔

محکمہ ہاوسنگ پنجاب کی جانب سے ایوان وزیر اعلی کو قرض کی منظوری کیلئے سمری ارسال کی تھی جس پر پنجاب حکومت نے ایشین انویسٹمنٹ بینک سے پندرہ ارب روپے کا قرض لینے کی اجازت دے دی ہے۔ قرض کیلئےحکومت نے کیبنٹ سے منظوری مشروط کررکھی تھی، جس پر اب کابینہ کمیٹی سے منظوری لے لی گئی ہے۔

منصوبے کی تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 18 کلومیٹر تک ٹنل بورنگ کے تحت سیوریج لائن بنے گی، لاریکس کالونی تا گلشن راوی یہ سیوریج پائپ لائن بچھائی جائےگی۔ یہ منصوبہ دو فیز میں مکمل ہوگا۔ حکام کے مطابق یہ واحدمنصوبہ ہوگا جس کی ٹنل بورنگ سے شہریوں کوسفری اذیت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ صوبائی اور وفاقی حکومت منصوبے کے آغاز پر پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔ حکام کےمطابق ایشین انویسٹمنٹ بینک سے یہ قرض لیا جائے گا جس پر بینک اس منصوبے پر قرض دینے کیلئےحامی بھر چکا ہے۔

      

مزیدخبریں