ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سال 2019 قومی کھیل ہاکی کیلئے بھیانک خواب ثابت ہوا

سال 2019 قومی کھیل ہاکی کیلئے بھیانک خواب ثابت ہوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: سال 2019 قومی کھیل ہاکی کیلئے بھیانک خواب ثابت ہوا۔ لگ بھگ پورا سال میدان ویران پڑے رہے۔ بین الاقوامی سطح پر بھی ناکامیوں نے قومی ہاکی ٹیم کا پیچھا نہ چھوڑا۔

 سال 2019 میں بھی ہاکی کے کھیل میں بلندیوں کی جانب سفرخواب ٹھہرا۔ قومی ٹیم عالمی سطح پرسترہویں نمبر پر جاپہنچی۔ دو ہزار انیس میں قومی ٹیم نے صرف تین انٹرنیشنل سیریزکھیلیں، اومان کیخلاف تین ایک سےکامیابی سمیٹی، جرمنی سےشیڈول دو میچ ہارے جبکہ ہالینڈ سے ایک میچ میں ہار اور ایک برابر ہونے پر اولمپکس سے باہر ہونے کا صدمہ برداشت کرنا۔

 فنڈزکی عدم فراہمی پر پرو ہاکی لیگ میں رسائی نا ممکن بنی تومیچزنہ ملنے پرگرین شرٹس کو چیمئنز ٹرافی میں جگہ بنانے میں ناکامی ہوئی۔ ہیڈکوچ خواجہ جنیدنےفیڈریشن کے مالی مسائل اورنچلی سطح پر کوالیفائیڈ کوچز کی کمی کو ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ قرار دیا اورماضی کو بھول کر آگے دیکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے کہا کہ جس نوٹ پر2019ء کا اختتام ہوا اس سے سوگنا زیادہ 2020 ءکا آغاز ہو گا۔ اور پاکستان ہاکی واپس اپنی جگہ بنائے گی۔

سال2020ء میں قومی ہاکی ٹیم نے بین الاقوامی سطح پراپریل میں سلطان اذلان شاہ کپ میں شرکت کرنی ہے جس میں چھ ممالک کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

      

Shazia Bashir

Content Writer