شہید بے نظیر بھٹو کی 12 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

27 Dec, 2019 | 12:00 PM

Shazia Bashir

سعدیہ خان: پیپلز پارٹی آج سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 12 ویں برسی منائی جارہی ہے،  پیپلزپارٹی کی جانب سے مرکزی تقریب جائے شہادت لیاقت باغ راولپنڈی  میں منعقد ، جس میں ملک بھرسے کارکن شریک  ہورہے ہیں۔

بینظیر کی عملی سیاست کا آغاز نظر بندی اورجیل سے ہوا، انہوں نے مدبرانہ سیاست اورفیصلوں سے ملک میں جمہوری روایات کوپروان چڑھایا ۔ شہید بینظیر بھٹو 21جون 1953 کوکراچی میں پیدا ہوئیں۔ ہارورڈیونیورسٹی سے1973  میں پولیٹیکل سائنس میں گریجوایشن کی۔ آکسفور ڈ یونیورسٹی سے فلسفہ، معاشیات اورسیاسیات میں ایم اے کیا۔

بینظیربھٹو کی عملی سیاست کا آغازنظر بندی اورجیل سے ہوا۔ ملک میں ضیاء کامار شل لاء لگا تو ذوالفقار علی بھٹو گرفتار ہوگئے۔ محترمہ کوخاندان سمیت گھرمیں نظر بند کردیا گیا۔ ایم آر ڈی تحریک کی وجہ سے 1984 میں انہیں جیل سےرہائی ملی۔ جلا وطنی کے بعد1986 میں لاہورپہنچیں تو تاریخی استقبال ہوا۔ 2 دسمبر1988 کواسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم کا حلف اٹھایا۔ انیس اکتوبر1993 میں دوبارہ وزیر اعظم بنیں، تاریخی میثاق جمہوریت پردستخط کیے۔

اٹھارہ اکتوبر 2007 کودوسری جلا وطنی کے بعد وطن واپس پہنچیں۔ استقبالی جلوس میں دہشتگردانہ حملےمیں 180 سے زائد جیالے شہید ہوئے۔ ستائیس دسمبر 2007 کو راولپنڈی میں قاتلانہ حملے میں خود بھی شہید ہوگئیں۔ بینظیر بھٹو کے افکار آج 12سال بعد بھی تروتازہ ہیں، شہید کی 12 ویں برسی کی مرکزی تقریب بی بی شہید کی جائے شہادت لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقد ہوگی۔

مزیدخبریں