امریکن لائسٹف سکول کے زیراہتمام ’’فوک فیسٹول‘‘

26 Dec, 2018 | 11:57 PM

Arslan Sheikh

(عثمان الیاس) امریکن لائسٹف سکول کی جانب سے رنگا رنگ فوک فیسٹول کا انعقاد کیا گیا، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور تمام صوبوں کے ثقافتی رنگوں کی قوس قزح نے ایسا سماں باندھا کہ حاضرین جھوم اٹھے۔

تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم الحمراء میں امریکن لائسٹف سکول کی جانب سے فوک فیسٹول اور بون فائر کا انعقاد کیا، جس میں بچوں اور اساتذہ نے مل کر ملکی ثقافت کے تمام پہلوؤں کو اجاگر کیا۔

تقریب میں ننھے طلبا نے پنجابی، پشتو اور سندھی گیتوں پر پرفارمنس پیش کی، تقریب میں امریکن لائسٹف کی چئیر پرسن ذیشان ضیاء، راجا، اساتذہ اور والدین نے بھی پرفارم کیا۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ فوک فیسٹول کا مقصد بچوں میں اپنی ثقافت سے پہچان اور ان کے اندر چھپے ہنر کو منظر عام پر لانا ہے۔

مزیدخبریں