’’دکھی انسانیت کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا ہمارا مشن ہے‘‘

26 Dec, 2018 | 10:55 PM

Arslan Sheikh
Read more!

(قذافی بٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈاکٹروں کے وفد کی ملاقات، وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ مریضوں کو علاج معالجے کا حق دینے کے لئے آخری حد تک جائیں گے، مریضوں کو معیاری علاج معالجے کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈاکٹروں کے ایک وفد نے ہیلتھ کیئر کی سہولتوں کو بہتر بنانے اور ڈاکٹروں کے مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کو بہترین ہیلتھ کیئر سسٹم دینا میرا مشن ہے۔ ڈاکٹرز کے تعاون سے صوبے کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو مثالی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے جمود کو توڑنا ہو گا، ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے تیز رفتاری سے اقدامات کئے جارہے ہیں، ہیلتھ کئیر سسٹم کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

ملاقات کرنے والوں میں ڈاکٹر مجیداللہ، ڈاکٹر خلیل الرحمن، ڈاکٹر ابرار حسین، ڈاکٹر راشد قریشی، ڈاکٹر سعداللہ اور ڈاکٹر روح الامین شامل تھے۔

مزیدخبریں