ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہاؤسنگ سکیموں کے رہائشیوں کے لئے بڑی خوشخبری

ہاؤسنگ سکیموں کے رہائشیوں کے لئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ایل این جی کی بنیاد پر کنکشن فراہمی کی پالیسی جاری کر دی، ہاؤسنگ سکیمز مالکان کی جانب سے زیر زمین نیٹ ورکنگ مکمل ہونے پر کمپنی صارفین کو کنکشن کی تنصیب کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس این جی پی ایل کی جانب سے مرتب ہونے والی پالیسی کے مطابق ہاؤسنگ سکیمز کے مالکان زیر زمین نیٹ ورکنگ بچھانے کے ذمہ دار ہوں گے جب کہ نیٹ ورکنگ پر کنکشن کی فراہمی سوئی ناردرن گیس کمپنی کرے گی اور بلنگ بھی عام صارفین کی طرح کی جائے گی۔

 اس سے قبل ہاؤسنگ سوسائٹیز کو بلک سپلائی سے گیس فراہم کرنے کی تجویز سامنے آئی تھی، پالیسی کے مطابق ایل ڈی اے سے منظور شدہ ہاؤسنگ سکیمز میں گیس کنکشن دیا جائے گا، غیر منظور شدہ بلاکس میں پائپ لائنز ہونے کے باوجود کنکشن نہیں دیا جائے گا۔