فائنل ایسٹ زون ٹی ٹونٹی، گولڈن سٹار کے ہاتھوں قذافی کرکٹ کلب کو شکست

26 Dec, 2018 | 09:10 PM

Arslan Sheikh

(شہباز علی) فائنل ایسٹ زون ٹی ٹونٹی چیمپیئن شپ کے پہلے میچ میں گولڈن سٹار کرکٹ کلب نے قذافی کلب کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔

گولڈن سٹار کلب کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے قذافی کلب نے مقررہ 18 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے، نعیم زاہد نے 42، شاہ زیب نے 32 اور آفتاب نے 28 رنز بنائے، گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے ابرار احمد اور سہیل امانت نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں گولڈن سٹار کلب نے آخری اوور میں آٹھ وکٹوں پر 138 رنز بناکر میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔

ابرار احمد 49، عمران علی 23 اور رحمن علی 15 رنز بناکر نمایاں رہے، قذافی کلب کے کاشان نے چار محمد سبحان نے دو جب کہ نعیم زاہد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، عمدہ آل راؤنڈر  کارکردگی پر گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے ابرار احمد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزیدخبریں