ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پبلک سروس کمیشن کا اساتذہ کی بھرتیوں پر اہم فیصلہ

پنجاب پبلک سروس کمیشن کا اساتذہ کی بھرتیوں پر اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے اساتذہ کی بھرتیوں کے حوالے سے پالیسی وضع کر دی، مصنف کی فہرست میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر درج نام کو بطور مقالہ نگار تصور نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری کالجوں میں اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پالیسی جاری کردی ہے۔ کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ریویو آرٹیکل، کانفرنس پریزینٹیشن، کیس اسٹڈیز ریسرچ آرٹیکل میں شمار نہیں ہوں گے، ریسرچ پیپر میں پہلے نام کو ہی اصل مقالہ نگار تصور کیا جائے گا۔

کمیشن کے مطابق امیدوار آخری تاریخ کے تین روز بعد ریسرچ پیپرکی کاپیاں جمع کرانے کے پاپند ہوں گے، صرف ایم اے اور ایم ایس سی کی ڈگری کے بعد کا تدریسی تجربہ شمار کیا جائے گا۔ نجی اداروں میں تجربے کے اضافی نمبرز نہیں دیے جائیں گے۔ اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے شادی شدہ خواتین شوہر کے ڈومیسائل کے ضلع کا انتخاب کرسکتی ہیں۔

سرکاری ادارے یا ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں بطور ریسرچ اسسٹنٹ اور آفیسر کام کرنے کا تجربہ شمار تصور ہوگا، پنجاب پی پی ایس سی کے تحت سرکاری کالجوں میں 3 ہزار اساتذہ کی بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔