چیف جسٹس کیجانب سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کو شاباش

26 Dec, 2018 | 05:10 PM

Shazia Bashir

(ملک اشرف) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کور سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ شاباش کام جاری رکھیں، کیپٹن ریٹائرمحمد عثمان کی وجہ سے صاف پانی کیس میں مدد ملی۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں غیرمعیاری اشیا کے حوالےسے کیس کی سماعت کی، ڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی کیپٹن ریٹائرمحمد عثمان نےغیر معیاری اشیاء کے خلاف کی گئی کارروائی بارے رپورٹ پیش کی۔  جس پر چیف جسٹس پاکستان ڈی جی فوڈاتھارٹی کی کارکردگی کی تعریف کی.

چیف جسٹس نے کیپٹن ریٹائرمحمد عثمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ استعمال شدہ آئل کی فروخت کے حوالے سے بھی کارروائی کریں، جس پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ انہوں نے 3ماہ میں 50 ہزارلیٹر استعمال شدہ آئل تلف کیا۔   چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ کی کوششوں کو سراہتے ہیں کارروائیاں جاری رکھیں۔

مزیدخبریں