نیازی صاحب کان کھول کر سن لو۔۔حمزہ شہباز نے عمران خان کو للکار دیا

26 Dec, 2018 | 04:17 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو سر عام للکار دیا ، کہتے ہیں کہ نیازی صاحب! آپ مسٹر کلین نہیں، انتقامی کارروائیاں آپ کو  بہت مہنگی پڑیں گی۔ ہم ڈرنے والے نہیں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیب آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ نیازی صاحب! آپ عوام  کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈال کر جعلی وزیراعظم بنے ہیں، اسی طرح آپ کا احتساب بھی جعلی ہے۔ نیازی صاحب آپ کھلاڑی نہیں اناڑی ہیں۔

حمزہ شہباز نے عمران خان کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نیازی صاحب کان کھول کر سن لو!!! تمہارے احتساب کے نعروں سے انتقام کی بو آتی ہے۔اللہ سے ڈرتے ہیں کھوکھلے نعروں سے مت ڈراؤ، انتقامی کارروائیاں آپ کے گلے کا پھندہ بنیں گی۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نیازی صاحب! اپنی بہن علیمہ خان کے ذرائع آمدن قوم کو بتائیں، آپ اپنے دائیں بائیں دیکھیں  بہت سے لوگ  کرپٹ نظر آئیں گے۔بنی گالہ میں جو تجاوزات بنائیں اور غریبوں کی جھونپڑیاں گرائیں ان پر قوم سے معافی مانگیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو صاف پانی کیس میں بلا کر آشیانہ میں گرفتار کیا گیا۔ 24 دسمبر کے فیصلے میں دور دور تک کرپشن کا ثبوت نہیں ملا۔ نواز شریف نے 165 پیشیاں بھگتیں۔

مزیدخبریں