(جنید ریاض) پنجاب ایگزمینشن کمیشن نے سوا لاکھ اساتذہ کو پرائمری اور مڈل کے امتحان میں ڈیوٹیاں دینے پر واجبات کی ادائیگیاں شروع کردیں۔
سٹی 42 کے مطابق پنجاب ایگزمینشن کمیشن نے پرائمری اور مڈل کے امتحان میں ڈیوٹیاں دینے والے سوا لاکھ اساتذہ کو واجبات کی ادائیگیوں کیلئے 50 کروڑ روپے سے زائد کے چیک جاری کردیئے ہیں، معاوضوں کی ادائیگی کے لیے ڈسڑکٹ ایجوکیشن اتھاڑیز کے نام چیک بھیجے گئے ہیں۔
پیک حکام کا کہنا ہے کہ اتھارٹیز کو چیکس ملنے کے بعد اعتراضات دور ہونے پر اساتذہ کو رقم ادا کر دی جائے گی۔
واضح رہے کہ امتحانی عملہ کے 8 ماہ سے واجبات التوا کا شکار ہیں۔