مراکہ گاؤں میں زمین کا تنازع 2جانیں نگل گیا

26 Dec, 2018 | 10:52 AM

Sughra Afzal

(علی ساہی) تھانہ سندر کی حدود مراکہ گاؤں میں خون سفید ہوگیا۔ بھائی نے زمین کے تنازع پر اپنے بیرون ملک سے آئے سگے بھائی اور چچا کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سندر کی حدود مراکہ گاؤں میں ارشد نے  اپنے بھائی خرم اور چچا رمضان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر خرم اور رمضان موقع پر ہی دم توڑ گئےجبکہ ملزم ارشد موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس  اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور خرم اور رمضان کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا۔ پولیس اور فرانزک کی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق  مقتول رمضان کو پانچ خرم کو دو گولیاں لگیں ہیں،  دوہرے قتل کی واردات میں فرار ملزم ارشد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں