حمزہ شہباز کو نیب کا بلاوا آگیا

26 Dec, 2018 | 09:13 AM

Sughra Afzal

 (سٹی 42) نیب نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کو آج طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے حمزہ شہباز کو دوپہر ایک بجے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا۔ حمزہ شہباز صاف پانی کمپنی اور آمدن سے زائد اثاثہ کی تحقیقات میں پہلے بھی پیش ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ نیب حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔ جس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے انہوں نے حفاظتی ضمانت بھی کرائی تھی۔

مزیدخبریں