سپریم کورٹ نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا نیا بورڈ تحلیل کر دیا

26 Dec, 2018 | 08:43 AM

Sughra Afzal

 (ملک اشرف)سپریم کورٹ نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا نیا بورڈ بھی تحلیل کر دیا اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری اور سپیشل سیکرٹری صحت کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نئے ہیلتھ کئیر کمیشن کے نئے بورڈ کی تشکیل پر اظہار برہمی کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے بورڈ ممبران کی تقرری سپریم کورٹ سے منظوری کے بغیر کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے مجوزہ نام پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔ عدالت کی منظوری کے بغیر ہی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جو واضح طور پر توہین عدالت ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایسے لوگوں کو بورڈ میں پھر شامل کیا گیا ہے جو اس کے اہل ہی نہیں۔ ایک ایسے جج کو شامل کیا گیا جو کنفرم ہی نہیں ہوئے تھے۔ انہیں بورڈ میں شامل نہیں کیا جاسکتا تھا۔ عدالت نے ہیلتھ کئیر کمیشن کا بورڈ تحلیل کرتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری پنجاب اور ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔

مزیدخبریں