مریم نواز کی جیل میں نواز شریف سے ملاقات، ذرائع

26 Dec, 2018 | 12:16 AM

Arslan Sheikh

( سٹی 42) نوازشریف اورمریم نوازکےدرمیان ملاقات ایک گھنٹےتک جاری رہی، مریم نواز کے ساتھ 2خواتین بھی تھیں، ملاقات جیل حکام کی نگرانی میں کروائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی اپنے والد نواز شریف کیساتھ کوٹ لکھپٹ جیل میں ملاقات کی ہے، مریم نواز والد سے ملنے اپنے ذاتی گاڑی میں گئیں 
نواز شریف نے اپنی سالگرہ کا کیک بھی جیل میں کاٹا، مریم نواز والد کے استعمال کیلئے ساتھ دیگر اشیا بھی لے کر گئیں، اس دوران کارکنوں کو جیل سے باہر روکے رکھا گیا۔

مزیدخبریں